جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد پر دراندازی، ماہی گیروں اور کسانوں پر حملے

منگل 2-جولائی-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی سرحدی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے غزہ کی جنوبی سرحد پر دراندازی کی۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر فائرنگ بھی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں عبسان الکبیر کے مقام سے دراندازی کی۔ اسرائیلی فوجیوں کے پانچ بلڈوزرغزہ داخل ہوئے اور انہوں نے فلسطینی اراضی کی کھدائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر رفح کے مقام سے فلسطینی کاشت کاروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی تاہم اس فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر قابض فوج کی بحریہ نے بھی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ سمندر میں ساحل سے صرف تین ناٹیکل میل اندر مچھلیوں کا شکار کر رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی