جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 216 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی

جمعرات 11-جولائی-2019

قابض صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ‘گیلو’ یہودی کالونی میں آبادکاروں کے لیے 216 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی ویب سائیٹ ‘وائی نیٹ’ کے مطابق القدس بلدیہ نے گیلو یہودی کالونی میں 18 منزلہ دو پلازے تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان پلازوں میں 216 رہائشی فلیٹس تعمیر کیےجائیں گے۔

رہائشی فلیٹس کے ساتھ ان پلازوں میں تجارتی مرکز اور بچوں کے لیے ایک پارک بھی تعمیر کیا جائے گا۔

ادھر عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق 216 مکانات یہودی آباد کاروں کو بسانے اور ان کی رہائشی ضروریات کے لیے تعمیر کیے جائیں‌گے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اقوام متحدہ اور عالمی انسانی قوانین کی جانب سے غیرقانونی قرار دی جا چکی ہے۔

اقوام متحدہ کی کئی ایسی قراردادیں موجود ہیں جن میں اسرائیل سے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں پرپابندی عاید کرنےپرزور دیا ہے۔ ان قراردادوں میں‌ قرارداد 2334 23 دسمبر 2016ء کو منظور کی گئی تھی۔ اس قرارداد میں القدس اور غرب اردن میں یہودی آباد کاری کی روک تھام پر زور دیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی