جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل سے گرفتار فلسطینی ماہی گیر رہا کر دیا

اتوار 14-جولائی-2019

قابض صہیونی حکام نے زیرحراست ایک فلسطینی ماہی گیر کو رہا اور دوسرے کو پابند سلاسل کردیا۔ دونوں سگے بھائیوں کو غزہ کی پٹی میں مچھلیوں کے شکار کے دوران غزہ کے ساحل سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی حکام نے 16 سالہ احمد وائل البردویل اور اس کے بھائی کو رفح کے علاقے سے سمندر کےقریب سے حراست میں لیا تھا۔ قابض فوج نےدونوں کی کشتیاں بھی ضبط کرلی تھیں۔

غزہ میں‌ ماہی گیر یونین کے سربراہ نے ایک بیان میں‌بتایا کہ صہیونی فوج کی کشتیوں نے جنوبی غزہ میں فلسطینیوں‌کا تعاقب کیا۔ دو فلسطینی جو اس وقت غزہ کے ساحل پرکھڑے تھے جب اسرائیلی فوج  نے انہیں حراست میں لے لیا۔ قابض فوجیوں‌نے ان کی کشتیاں اور دیگر آلات بھی ضبط کرلیے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کو صرف چھ میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی