جمعه 15/نوامبر/2024

انصاراللہ کا بحیرہ احمر میں امریکی جنگی بیڑے آئزن ہاور پر حملہ

جمعہ 31-مئی-2024

یمن کی مزاحمتی تنظیمانصار اللہ کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہاہے کہ ان کے مجاھدین نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور پرمیزائل حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ گذشتہ شب یمن کے علاقوں پر امریکی اور برطانوی افواجکی جارحیت اور سولہ شہریوں کے قتل عام کے جواب میں کیا گیا۔

سریع نے ایک بیانمیں کہا کہ "یمن میں امریکی- برطانوی جارحیت کے جواب کے فریم ورک کے اندر اورفلسطینی عوام پراسرائیلی مظالم کے تسلسل میںمیزائل فورس اور یمنی بحری افواج نے نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحریجہاز آئزن ہاور کو نشانہ بنایا۔ اس پر متعدد میزائل داغے گئے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ الحدیدہ پر حملوں کے نتیجے میں شہری 16 شہید اور 41 زخمی ہوئے۔ شہدا اورزخمیوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہگذشتہ شب امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں متعدد مقامات  پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے  میں کم سے کم 16 شہری 41 زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی