شنبه 16/نوامبر/2024

ڈنمارک میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت میں مظاہرہ

ہفتہ 27-جولائی-2019

یورپی ملک ڈنمارک کے شہر اوگوس میں مقیم فلسطینی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے معاملے میں امتیازی سلوک برتنے کے خلاف اور پناہ گزینوں کے حق میں ایک مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں فلسطینی، عرب کمیونٹی کے باشندے ، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے کارکن شریک تھے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرلبنانی وزیر لیبر کے اس قانون کی شدید مذمت کی گئی تھی جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو ملازمت کے حق سے محروم کردیا گیا تھا۔

مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے لبنانی پناہ گزینوں کو ملازمت سے محروم کرنے کا قانون واپس لینے، فلسطینی پناہ گزینوں کے معاشی حقوق سلب کرنے کا سلسلہ بند کرنے اور ان کی  معاونت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے حق میں بھی نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

مختصر لنک:

کاپی