چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ملک کی برآمدات پر نئے ٹیکس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "غیر تعمیری "قرار دیا۔
جمعے کے روز بینکاک میں وزارتی سطح کے ایک اجلاس کے ضمن میں وانگ کا کہنا تھا کہ "کسٹم ڈیوٹی نافذ کرنا کسی طور بھی اقتصادی اور تجارتی اختلافات حل کرنے کا راستہ نہیں”۔
امریکی صدر نے جمعرات کے روز اپنی ٹویٹ میں چین کے خلاف ایک بار پھر تجارتی جنگ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ امریکا یکم ستمبر سے چین کی 300 ارب ڈالر کی درآمدی مصنوعات پر 10% کسٹم ڈیوٹی لاگو کرے گا۔
تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ رواں ہفتے شنگھائی میں دونوں ملکوں کے بیچ دوبارہ سے شروع ہونے والے تجارتی مذاکرات اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق جاری رہیں گے۔