غزہ کی سرحد پر واپسی کے عظیم مارچ کے شرکاء پر براہ راست اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم 50 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ۔
وزارت صحت نے اعلان کیا کہ واپسی کے عظیم مارچ کے69 ویں جمعہ کے زخمیوں پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طبی عملے کے ارکان سمیت درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
کل جمعہ کے روز غزہ میں فلسطینی مظاہرین نے بیت المقدس میں وادی حمص میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
30 مارچ 2018 سے غزہ کے سرحدی مظاہروں کے آغاز سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور غزہ کی پٹی کے درمیان تعینات قابض اسرائیلی فوجیوں نےدرجنوں مظاہرین کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 30 مارچ 2018ء کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 319 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔