فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نےآج جمعہ کو یکم ذی الحج کا اعلان کیا ہے۔ اس اعتبار سے 10 اگست کو یوم عرفہ ہوگا اور 11 اگست کو فلسطین اور دورسرے عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
ادھر سعودی عرب اور دوسری خلیجی ریاستوں اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد 11 اگست کو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عرب دنیا میں ماہرین فلکیات نے بھی 11 اگست کو عیدالاضحیٰ کی پیش گوئی کی تھی۔
فلسطینی مفتی اعظم نے عالم اسلام کو ذی الحج کا بابر کت مہینا شروع ہونے اور عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارک باد پیش کی ہے۔