کل اتوار کوعبرانیاخبار ’ہارٹز‘ نے رپورٹ کیا کہ غزہ کی پٹی میں جمعرات سے جاری لڑائی میں 46 اسرائیلیفوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی اخبارنے بتایا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 4 کو شدید چوٹیں ہیں۔
گزشتہ جمعہ کواسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے دو "اسرائیلی” فوجیوں کی ہلاکت کا اعلانکیا۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں کے دوران ایک فوجی غزہ کی پٹی کےشمال میں اور دوسرا جنوب میں ہلاک ہوا جب کہ اس کے علاوہ 5 دیگر فوجی زخمی ہوئے۔
فلسطینی مزاحمتیتنظیمیں عزالدین القسام بریگیڈز اور دیگر مزاحمتی دھڑوں کا غزہ کی پٹی کے متعددعلاقوں میں گھسنے والی صیہونی افواج کا مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دشمنکے سینکڑوں افسر اور فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہقابض اپنے حقیقی نقصانات کو تسلیم نہیں کرتا ہے، جب کہ مزاحمت نے اس بات کی تصدیقکی ہے کہ دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے۔