شنبه 16/نوامبر/2024

پانچ بچوں کی ماں فلسطینی خاتون 2 سال بعد صہیونی قید سے آزاد

بدھ 21-اگست-2019

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل دو سال سے قید فلسطینی خاتون سماجی کارکن امل سعد کو رہا کردیا گیا۔ امل سعد کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ اسے دو سال قبل اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر 2017ء کو گھر سے اٹھا کرجیل میں ڈال دیا تھا۔ امل سعد پانچ بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اسیری کا بیشتر عرصہ بدنام زمانہ اسرائیلی جیل’دامون’ میں گذارا جہاں انہیں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی