جمعه 15/نوامبر/2024

فرانسیسی صدر کا مشرق وسطیٰ کے لیے متبادل امن منصوبے کا اعلان

جمعہ 23-اگست-2019

فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تیار کردہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کا انتظار نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کا متبادل امن پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کے نام نہاد امن منصوبے میں فلسطینی قوم کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کی گئی۔

صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا فلسطینیوں اور اسرائیل پر ان کی مرضی کے خلاف کوئی فارمولہ مسلط نہیں کرسکتے۔ مذاکرات میں شامل گروپ جس حل پر متفق نہ ہوں اس پرعمل درآمد ممکن نہیں۔

صدر ماکروں کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور ان کے مشیروں کے امن منصوبے کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ وہ متبادل تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سات بڑے صنعتی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا پر مشتمل ایک سربراہ کانفرنس پیرس میں منعقد ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی