جمعه 15/نوامبر/2024

مصرمیں 81 سیاسی قیدی سزائے موت کے منتظر

منگل 3-ستمبر-2019

مصر کی فوج داری عدالتوں کی طرف سے سیاسی قیدیوں کو موت کی سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگست میں مزید ایک درجن قیدیوں کو سزائے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد توثیق کے لیے فیصلے مفتی اعظم کے پاس بھیجے گئے۔

مصرمیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرداسہ مزاحمتی کمیٹی کیس کے چھ ملزموں کو اگست میں سزائے موت سنائی گئی اور ان کے کیسز مفتی اعظم کو بھیجے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دمنھور کی فوج داری عدالت نے چھ دیگر ملزمان کو مقدمہ نمبر 1171 کے تحت سزائے موت سنائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں اس وقت 81 ملزمان سزائے موت پرعمل درآمد کے منتظر ہیں۔ مصر کی مختلف عدالتوں میں دائر کردہ 11 مقدمات میں انہیں قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2013ء کو مصرمیں فوجی بغاوت اور آئینی صدر کا تختہ الٹے جانے کے بعد اخوان المسلمون سے وابستہ ہزاروں افراد کو پابند سلاسل کیا گیا اور ان کے خلاف جعلی الزامات کے تحت مقدمات قائم کرکے انہیں سزائے موت اور دیگر سنگین کی سزائیں دی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی