شنبه 16/نوامبر/2024

حق واپسی تحریک کے دوران اسرائیلی دہشت گردی سے 324 فلسطینی شہید

ہفتہ 7-ستمبر-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ ‘المیزان سنٹر برائے ہیومن رائٹس ‘پی سی ایچ آر’ نے ایک  کہا ہے کہ 30 مارچ 2018 کے بعد اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی ریلیوں کے آغاز کے بعد سے 324 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کی ایک نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو بھی موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تین شہید بچوں کے جسد خاکی سمیت 16 شہداء کے جسد خاکی صہیونی فوج کے قبضے میں ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حق واپسی کے جلوسوں میں شرکت کے دوران شہید ہونے والوں کی کل تعداد میں سے (211) ہوگئی۔ ان میں 46 بچے، دو خواتین ،9 معذور 4 طبی عملے کے کارکن اور دو صحافی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 18085 فلسطینی ‘واپسی مارچ’ کے دوران زخمی ہوئے ، جن میں 4483 بچے 813 خواتین  ہیں۔ 9080 زندہ گولیوں سے زخمی ہوئے۔

المیزان نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے جمعہ کے روز غزہ میں 73 ویں مارچ کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی