قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کےنتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے العروب کیمپ پر دھاوا بولا، مظاہرین پربراہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے متعدد شہری دم گٹھنے سے زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام روزانہ کی بنیاد پرفلسطینی مظاہرین کی ریلیوں کو منتشر کرنے کے ان کے خلاف طاقت کااستعمال کرتےہیں۔ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملے کیے جاتےاور چھاپہ مار کارروائیاں کی جاتی ہیں۔