اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ‘یش عتید’ نامی سیاسی جماعت کے سربراہ یائیرلبید اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ شراکت اقتدار کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی جماعت کو شامل کیا جائے گا۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کے مطابق یائیرلبید کا کہنا ہے کہ وہ نیتن یاھو کے ساتھ کسی حکومتی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے چاہے انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ بھی دیا جائے۔
لیپڈ کی مخالفت اس وقت سامنے آئی جب دونوں فریقین اتحاد حکومت بنانے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔ "لاپڈ اتحاد کی حمایت کرتے ہیں ، لیکن وہ نیتن یاہو کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے ،” کاہل لاوان کے ذرائع نے بتایا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کنیسٹ کے انتخابات کے موقع پر بلاک "کاہول لاوان” کے سربراہ ، بینی گانٹز اور یائبرلبید درمیان حکومت سازی کے لیے مشاورت ہوئی تھی۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے بینی گینٹز کو پیشکش کی تھی وہ نصف مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کی شرط پر مخلوط حکومت تشکیل دیں تاہم بینی گینٹز نے یہ تجویز مسترد کردی تھی۔
خیال رہے کہ اس وقت اسرائیل کی سیاسی جماعت’بلیو وائٹ’ 33 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ اس کے بعد نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے 32 نشستیں حاصل کی ہیں۔ دونوں جماعتوں نے حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔