امریکی چرچ کونسل کی طرف سے سینیر رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرجا گھروں کی املاک پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر تنبیہ کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس میں عیسائی عبادت گاہوں اور ان سے ملحقہ اراضی اور دیگراملاک پر قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو لکھے گئے مکتوب میں امریکن چرچ کونسل بیت المقدس میں عیسائی عبادت گاہوں سے چھیڑ چھاڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرجا گھروں کی املاک پر قبضہ ناقابل قبول ہے۔
مکتوب میں القدس کے ساتھ ساتھ الخلیل شہر میں بھی عیسائی برادری کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے اور املاک پر قبضے پر سخت الفاظ میں وارننگ دی گئی ہے۔
گرجا گھروں کے سربراہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس اسرائیلی اقدامات سے نہ صرف القدس کے عیسائیوں کو تشویش لاحق ہے بلکہ عالمی عیسائی برادری کے لیے بھی یہ امر سخت تشویش کا باعث ہے۔ اسرائیلی قبضے کی پالیسی سے مشرقی بیت المقدس میں عیسائی مقدس مقامات شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔