ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوقومی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے خوف سے حکومت کےقیام کی کوششوں میں تذبذب کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی صدر رئوف ریفلین نے ایک بار پھر وزیراعظم نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی سفارش کی ہے تاہم ایوان میں اکثریت نہ ہونے اور دیگر جماعتوں سے حکومتی اتحاد میں ناکامی کی وجہ سے نیتن یاھو حکومت کی تشکیل سے گریزاں ہیں۔
خیال رہے کہ نیتن یاہوکو نئی حکومت بنانے کے لئے دی گئی میعاد ختم ہو رہی ہے۔
گذشتہ روز لییکوڈ کے ایک سینیر وزیر نے ‘یلووائٹ’ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹزکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اس حقیقت کو نہیں سمجھا ہے کہ وہ لیکوڈ کے ساتھ شراکت کے بغیر حکومت تشکیل نہیں دے پائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد کے تعاون سے حکومت کی تشکیل بینی گینٹز کے لیے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو توہم چوتھے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہےکہ اسرائیل میں 17 ستمبر کوہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں نیتن یاھو اور ان کے حریف سابق جنرل بینی گینٹز تقریبا ایک جیسی کامیابی حاصل کرپائے ہیں مگر دونوں کو حکومت سازی کے لیے کنیسٹ کی دوسری جماعتوں کا تعاون حاصل کرنا ہوگا۔