چهارشنبه 30/آوریل/2025

لیبیا: باغی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 22-اکتوبر-2019

لیبیا کے ملٹری پراسیکیوٹر نے باغی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر اور تین دیگر عہدیداروں کوحراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتراور اس کےساتھیوں پر شہریوں کے اغواء اور تشدد کے ذریعے قتل کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ملٹری پراسیکیوٹرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ باغی ملیشیا کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر، بریگیڈیئر ریٹائرڈ عون الفرجانی اور کرنل ریٹائرڈ عبدالرزاق الناظوری اور الشارف مسعود مسعود ضو کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

خلیفہ حفتر کی گرفتاری کا حکم حسام ابو عجیلہ، ابو عجیلہ علی محمد، مہند ابو عجیلہ، حمزہ عمار اور حسام ابو عجیلہ نامی شہریوں کے اغواء کے اور ان کے قتل کی شکایت پردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی