اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ‘یلو وائٹ’ اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے صدر رئوف ریولین کی طرف سے حکومت کی تشکیل کی دعوت ملنے کے بعد ملک حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔
اسرائیلی اخبارات کے ذرائع کے مطابق نیتن یاھو کی طرف سے حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد یلو وائٹ پارٹی کے سربراہ جنرل بینی گینٹز نے حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز دیگر سیاسی جماعتوں کی حکومت میں شمولیت کے لیے شرائط اور ان کے موقف کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
بینی گینٹز اسرائیل میں قومی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ہم خیال گروپوں سے صلاح مشورہ کررہے ہیں۔
اخباری اطلاعات کے مطابق بینی گینٹز کی پوری کوشش ہے کہ وہ قومی حکومت قائم کریں تاکہ نئے انتخابات کی نوبت نہ آئے۔ انہوں نے گذشتہ دو روز کے دوران 14 مختلف سیاسی جماعتوں کے رہ نمائوں سے ٹیلیفون پربات چیت کی ہے۔ بینی گینٹز اپنی مجوزہ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے زیادہ سے زیادہ جماعتوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔