جمعه 15/نوامبر/2024

جنین میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی مزدور زخمی

جمعرات 31-اکتوبر-2019

جنین میں یعبد قصبے کے قریب ضاہر العبد گاؤں میں علیحدگی کی باڑ کے دروازے سے اسرائیل میں داخل ہونے والا فلسطینی مزدور اسرائیلی فائرنف سے زخمی ہو گیا۔

مقمی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 20 سالہ فلسطینی مزدور پر فائرنگ شروع کر دی جب وہ ضاہر العبد گاؤں سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کو ایک پاؤں پر متعدد چوٹین آئیں اور اسے اسرائیلی فوجیوں نے قریبی چوکی برطعہ منتقل کر دیا۔

حالیہ ہفتوں میں بہت سے فلسطینی مزدور دیوار علیحدگی سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران  زخمی ہوئے ۔

مختصر لنک:

کاپی