جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی غزہ کے اطراف میں یہودی بستیوں کے لیے 20 ملین شیکل کی امداد

جمعہ 8-نومبر-2019

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں قائم یہودی بستیوں میں بسائے گئے آباد کاروں کی نفسیاتی بحالی کے لیے 20 ملین شیکل کی رقم مختص کی ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’12’ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بدھ کی شام  غزہ کےاطراف کی یہودی بستیوں کے لیے 20 ملین شیکل کی رقم مختص کی۔ یہ رقم یہودی آبادکاروں کی نفسیاتی بحالی پر صرف کی جائے گی۔

چینل نے اس اقدام کو فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے مابین بڑھتے ہوئے حملوں کا نتیجہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی طرف سے عدم تحفظ کی شکایت عام ہے۔ یہودی آباد کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے بڑھتے میزائل اور راکٹ حملوں کے خوف سے وہ نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں اور سخت خوف میں زندگی جی رہے ہیں۔

گذشتہ جمعہ کی صبح سویرے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی