قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پرآنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمرفلسطین کے مطابق بیت لحم کے شمالی داخلی راستے ہونے والے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں 30 مظاہرین زخمی ہوگئے۔
ہلال احمر کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔