جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی بمباری فلسطینیوں کے خلاف کھلی جارحیت ہے: ملائیشیا

پیر 18-نومبر-2019

ملائیشیا کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے نہتے فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت بین الاقوامی کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت، غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے مطالبے پر قائم ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی دو ملین لوگوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ  کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی