جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: یورپی یونین

منگل 19-نومبر-2019

یورپی یونین نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکار بستیاں اور آبادکاری کی سرگرمیاں  دیرپا امن کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پولیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بیان میں کہا کہ  یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قابض طاقت کے طور پر اپنے فرائض کو پورا کرتے ہوئے  آبادکاری کی سرگرمیوں کو ختم  کر دے۔

انکا یہ بیان امریکی انتظامیہ کی جانب سے  مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کی حمایت کے بعد سامنے آیا ۔

مختصر لنک:

کاپی