جمعه 15/نوامبر/2024

السوارکہ خاندان کا ایک اور زخمی شہید، شہداء کی تعداد 9 ہوگئی

ہفتہ 23-نومبر-2019

گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجےمیں السوارکہ خاندان کے 8 افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس خاندان کا ایک اور زخمی گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ 11 زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 40 سالہ محمد سلامہ سوارکہ اسپتال میں گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں دیگر افراد خانہ کے ساتھ زخمی ہو گیا تھا۔

فلسطینی خاندان کے اجتماعی قتل عام کا یہ وحشیانہ واقعہ 14 نومبر 2019ء کو رات 12 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے السوارکہ خاندان کے مکان پر 4 میزائل داغے۔ دیر البلح میں واقع یہ مکان 45 سالہ رسمی سالم عودہ السوارکہ اور اس کے بھائی محمد سوارکہ کا تھا۔

میزائلوں کے حملے میں رسمی سوارکہ، اس کی اہلیہ اور تین بچے شہید جب کہ محمد سوارکہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی اہلیہ اس جارحیت میں شہید ہوگئی تھیں۔ بمباری کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں 11بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی