سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو 10 دسمبر کو الریاض میں منعقدہ ہونےوالی خلیج تعاون کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے امیر قطر کےنام دعوت نامہ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے ذریعے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی تک پہنچایا گیا۔
قبل ازیں خلیج تعاون کونسل کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کا 40 واں سالانہ اجلاس 10 دسمبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوگا جس کی صدارت شاہ سلمان کریں گے۔
کونسل کے اجلاس میں علاقائی، عالمی مسائل، خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔