شنبه 16/نوامبر/2024

مشرق وسطیٰ کے لیے یو این نائب مندوب کا دورہ غزہ

ہفتہ 14-دسمبر-2019

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نائب مندوب جیمی میک گولڈریک غرب اردن کے راستے گذشتہ روز جنگ زدہ علاقے غزہ پہنچے جہاں انہوں نے امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

فلسطینی گذرگاہ امور کے حکام کا کہنا ہے کہ میک گولڈریک اور گذشتہ روز شمالی غزہ کی بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔

غزہ کے دورے کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ڈنمارک کےسفیر اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’اوچا’ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

غزہ کی پٹی کے دورےکے دوران فلسطینی حکام کی طرف سے اقوام متحدہ کے نائب مندوب کو علاقے کی سماجی، امن وامان کی صورت حال اور فلسطین میں انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ قطر اور اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ بندی کومستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مندوبین کے غزہ کی پٹی کے دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کو آگے بڑھانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی