اسلامی جہاد نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کو جماعت کے 32 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف مسلح جہاد اور مزاحمت کے میدان میں حماس اسلامی جہاد ایک صفحے پر ہیں۔ دونوں جماعتیں قضیہ فلسطین کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پیش پیش ہیں اور مل کر کام کریں گی۔
اسلامی جہاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح جہاد پر یقین رکھتی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے جہاد آزادی فلسطین میں موثر کردار ادا کیا ہے اور تحریک آزادی کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
خیال رہے کہ حماس اس وقت فلسطین اور بیرون ملک 32 ویں یو تاسیس کی تقریبات منا رہی ہے۔ آج سے 32 سال پیشتر14 دسمبر 1987ء کو فلسطینی قوم کے روحانی پیشوا الشیخ احمد یاسین شہید نے حماس کی بنیاد رکھی تھی۔
اسلامی جہاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد دنوں قومی وحدت اور اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت پر یقین رکھتی ہیں اور مزاحمت اور جہاد کو فلسطینی قوم کے آزادی کے پروگرام پر یقین رکھتی ہیں۔