اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے الجزائر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر عبدالمجید تبون کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے الجزائر میں ہونے والے صدارتی انتخابات اور ان میں کامیابی پر حماس اور پوری فلسطینی قوم عبدالمجید تبون کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔
حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہےکہ الجزائر کے نئے صدر ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائر نے ماضی میں ہمیشہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت اور آزادی فلسطین کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھی جس پرفلسطینی قوم الجزائر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔