چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے وفد کا ملائیشیا کا کامیاب دورہ اختتام پذیر

پیر 23-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کا وفد ملائیشیا کے کامیاب دورےکے بعد قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کا وفد جماعت کےسیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور سیاسی شعبے کےرکن موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں چار روزقبل کوالالمپور پہنچا تھا۔ حماس کی قیادت کو ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیر محمد کی طرف سے اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ملائیشیا میں تین روزہ قیام کےدوراں حماس کی قیادت نےوزیراعظم مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کی۔ اس کےعلاوہ حماس کی قیادت نے کوالالمپور میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاء کو فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

حماس کے وفد نے دورہ کوالالمپور منعقدہ کانفرنس کے شرکاء سے بھی ملاقاتیں کیں۔

حماس کے وفد نے عرب ممالک سے آئے رہ نمائوں سے فلسطین اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

مختصر لنک:

کاپی