فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل 97 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری احمد زھران کی اسرائیلی جیل میں زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔ اسیر زھران کواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بستر علالت میں بھی اسے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بھوک ہڑتال اسیری احمد زھران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری طرف اسیر احمد زھران کی حمایت میں فلسطین میں یکجہتی کا دائرہ وسیع ہوگیا۔
خیال رہے کہ اسیران زھران کو ‘کابلان’ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسے کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔ اس کا وزن کئی کلو گرام تک کم ہوگیا ہے۔