قابض صہیونی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران ایک 14 سالہ فلسطینی بچے کو اغواء کرلیا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 14 سالہ بچے عیسیٰ عماد الطیطی کو العروب پناہ گزین کیمپ کے داخلی گیٹ سےاٹھایا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔