جمعه 15/نوامبر/2024

لیبیا کی مدد کرنا فرض ہے، عرب لیگ کاموقف مسترد: ایردوآن

جمعرات 2-جنوری-2020

ترکی نے عرب لیگ کی طرف سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر  خلیفہ حفتر کی قیادت میں سرگرم باغی فوج کی طرابلس پر چار اپریل سے جاری چڑھائی پر خاموشی کو ترکی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عراق کی زیرصدارت عرب لیگ کےاجلاس میں لیبیا میں غیرملکی مداخلت کی مذمت کی گئی تھی جس پر ترکی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عرب لیگ میں لیبیا کے مندوب نے سخت برہمی کا اظہار کیا کہا ہے کہ عرب لیگ دوہرے معیار پرچل رہی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ لیبیا کے حوالے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے طے شدہ فیصلوں کے برعکس عرب ممالک لیبیا میں اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کررہے ہیں۔

خلیفہ حفتر کی فوج کا طرابلس پرحملہ جارحیت ہے اور عالمی برادری کے فیصلوں اور اصولوں کی کھلی خلاف وروزی ہے۔

ترکی نے واضح کیا ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد ترکی کی ذمہ داری ہے اور انقرہ اپنی اس ذمہ داری کو ایک مسلمان برادر ملک کی حیثیت سے پورے کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی