لبنان کے جنوب میںواقع شہر نبطیہ پر آج جمعرات کو اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباریمیں کم سے کم سات لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قومی خبر رساں ایجنسینے جمعرات کے روز اطلاع دی ہے کہ صیہونی غاصب فوج نے گذشتہ رات نبطیہ شہر کے وسط میںبرجاوی خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر قتل عام کیاجس کے نتیجے میں سات افراد شہید ہو گئے۔
ایجنسی نے مزیدکہا کہ ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں چار گھنٹے سے زائد وقتک ت زندہ بچ جانے والوں کیتلاش کے بعد ایک بچے کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بچوں سمیتسات زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسینے کہا کہ”بمباری کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا عمارتگرنے کے دہانے پر ہے اس میں بڑی شگاف پڑگئے ہیں۔ حملے میں اطراف میں موجود گاڑیوںاور بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔
۔