دوشنبه 02/دسامبر/2024

بزدل صہیونی فوج کا لبنان میں بے گھرافراد پرحملہ،18 شہید

منگل 15-اکتوبر-2024

قابض صہیونی فوجنے شمالی لبنان کے ضلع زغرتا کے قصبے ایطو میں بے گھر افراد کی رہائشی عمارت پر طیاروںکےذریعے کی گئی بمباری میں 18 افراد شہید اورچار زخمی ہو گئے۔

 

لبنانی ہلال احمرنے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ ایطو قصبے میں ایک رہائشی عمارتپر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 18 افراد شہید اورچار زخمی ہو گئے، جس میں بے گھرہونے والے متعدد خاندان بھی شامل ہیں۔

 

لبنان کی وزارتصحت نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ”ایطو قصبے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں، ابتدائی نتیجے کے طور پر 9افراد کی موت اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی”۔

 

بیان کے مطابقامدادی کام اور ملبہ ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔

 

لبنانی خبر رساںایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ "اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے خلافاسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد ایطو قصبے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر پہلا حملہ کیاہے”۔

 

گذشتہ 23 ستمبرسے اسرائیل نے سات اکتوبر 2023ء سے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس میں جنوب میں زمینی دراندازی کے علاوہ دارالحکومت بیروت پر بمباری کیجا رہی ہے۔

 

لبنان کے سرکاریاعداد و شمار کے مطابق اتوار کی شام تک لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کےحملوں میں1539 لبنانی شہری شہید اور 4471 زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں خواتین اور بچوں کی ایکبڑی تعداد شامل ہے۔ تقریبا 13لاکھ 40 ہزار افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی