جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے 70 فی صد شہری غذائی عدم تحفظ کے شکار: رپورٹ

اتوار 19-جنوری-2020

فلسطین کی قومی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں اہالیان غزہ 70 فی صد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12سال سے غزہ کی پٹی کے عوام غذائی تحفظ کا شکار ہیں۔ آج یہ شرح بڑھ کر  70 فی صد تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے عوام کو عالمی معیارکے مطابق خوراک دستیاب نہیں۔

پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی بار بار جنگوں، مسلسل معاشی ناکہ بندی اور زرعی بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے غزہ کی پٹی میں خوراک کے تحفظ پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں زرعی اجناس کی پیداوار میں 50فی صد کمی آئی ہے۔ بے روزگاری کی شرح 45 فی صد ہے جو کہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ ہے۔

غزہ کی پٹی میں آبی وسائل اور فشریز میں بھی 54 فی صد کمی آئی ہے۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 800 زرعی چشمےاور 30 فی صد زرعی اراضی تباہ کردی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی