اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے محصورین غزہ کی مدد کرنے پر کوالالمپور کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد سابو نے دورہ قطر کے دوران اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حماس اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور اور عالمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقعے پرحماس رہ نما نے ملائیشیا کی طرف سے قضیہ فلسطین کے لیے جرات مندانہ موقف اختیار کرنے، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم مہاتیر محمد کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے کی تحسین کی۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی حکومت نے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش اسرائیلی پابندیوں کے نبرد آزما ہونےمیں مدد فراہم کرنے کے لیے مساعی کا خیر مقدم کیا۔