شنبه 16/نوامبر/2024

امریکا نے مشرق وسطیٰ کا امن خطرے میں ڈال دیا: جیرمی کوربین

جمعرات 30-جنوری-2020

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمین کوربین نے کہا ہے کہ امریکا کا مشرق وسطیٰ کے لیے منصوبہ صدی کی ڈیل امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے کو مسترد کر دے۔

اپنے ایک بیان میں برطانوی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں۔ جب تک فلسطینیوں کو ان کے منصفانہ حقوق فراہم نہیں کردیے جاتے اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مسٹر کوربین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کو مسترد کر دے۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبہ شرمناک اقدام ہے جس میں امن کا کوئی پہلو نہیں۔ یہ صرف اسرائیل کی غیرقانونی سرگرمیوں اور استعماری کارروائیوں کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ ایسا کوئی بھی فارمولا جس میں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کیا جائے گا وہ قابل قبول نہیں ہوگا اور نہ ہی اس سے امن قائم ہوسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی