شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی زہریلے اسپرے سے متاثرہ غزہ کے علاقے آفت زدہ قرار

بدھ 5-فروری-2020

فلسطینی وزارت زراعت نے غزہ کی پٹی کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی طرف سے زہریلے اور انتہائی تباہ کن اسپرے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی کاشت کاروں کی زیرِ کاشت اراضی، کھیتوں میں کھڑی فصلوں ، باغات اور سبزیوں  کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی کاشت کاروں کی اراضی پر صہیونی فوج کی طرف سے مہلک اسپرے کرنا اور اس کے نتیجے میں فصلوں اور سبزیوں کا اتلاف معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ کی گئی ہیں۔ تقریبا 2000 دونم علاقے پر کھڑی فصلیں تباہ کی گئیں جس کے نتیجے میں ایک تہائی ملین ڈالر کی رقم کا نقصان ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی