جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے سے چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے

جمعرات 20-فروری-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے دوبچوں سمیت چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی بیت لحم کے مغرب میں  بیت جالا شہر کے علاقے بئر عرنہ میں ایک گھر میں گھسے اور توڑ پھوڑ کی اور فراج خاندان کے دوبچوں کو اغؤا کر لیا۔جن کی شناخت 12 سالہ منصور اور 13 سالہ منتصر کے ناموں سے ہوئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس فورس نے پرانے شہر کے ساتھ واقع السعدیہ سےایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت  عبداللہ حرباوی کے نام سے ہوئی۔

ایک اور نوجوان آدمی جسکی شناخت محمد ابو فرح کے نام سے ہوئی کو پرانے شہر میں باب حطہ میں اسکے گھر سے اغؤا کیا گیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی