جمعه 15/نوامبر/2024

جرمنی کا مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے کا مطالبہ

جمعہ 28-فروری-2020

جرمنی نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے منظور کردہ 35 سو گھروں کی تعمیر کے اعلان پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برلن کو مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں پر شدید تشویش ہے۔ اسرائیل کا مشرقی بیت المقدس میں ‘سیکٹر ای ون’ میں یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں سیکٹر ای ون میں یہودی آباد کاری کے  نتیجے میں غرب اردن اور القدس ایک دوسرے سے کٹ کررہ جائیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں 3500 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے اور ساتھ ہی اس منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی