پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی ترکی آمد، اسپتال میں زیرعلاج فلسطینی زخمیوں کی عیادت

ہفتہ 29-فروری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے کے دوران ترکی میں زیرعلاج فلسطینیوں سے ملاقات کی اور ان کی اسپتالوں میں جا کر عیادت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے جذبے، حوصلے اور ہمت کو سراہا۔

زیرعلاج فلسطینی زخمیوں سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرطرح کی قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے بہادری اور جانثار سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ترکی کی طرف سے غزہ میں جنگ کے زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی پر انقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی