اسرائیل کے عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے کنیسٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل سے روکنے کے لیے بعض حلقے میدان میں آگئے ہیں۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل سے روکے۔
عبرنی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ بات قطعی طورپر نا مناسب ہے کہ اسرائیل کا وزیراعظم ایک ایسا شخص ہو جس پر فوج داری کیسز ہوں اور اس کے خلاف بدعنوانی ، خیانت اور دھوکہ دہی کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہو۔
خیال رہے کہ پرسوں سوموار کےروز کنیسٹ کے ہونے والے انتخابات میں نیتن یاھو نے 59 سیٹوں پرکامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب اتحاد نے 15 نشستیں جیتی ہیں۔