شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر بھوک ہڑتال کے چوتھے روز میں داخل

پیر 9-مارچ-2020

مقبوضہ بیت المقدس میں بیت لحم کے رہائشی فلسطینی اسیر مہناد متھانہ اپنی انتظامی حراست میں بغیر کسی وجہ کے توسیع کے خلاف احتجاج کے طور پر چار دن سے چار دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

محجاة القدس فاونڈیشن نے کہا کہ اسرائیلی جیل سروس نے مھتانہ کی مدت حراست میں دوسری بار  چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔

متھانہ جسکی عمر 28 سال ہے نے جب 5 مارچ کو بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تو فوری طور پر اسے  قید تنہائی میں بھیج دیا گیا۔

متھانہ ایک بچے کا باپ ہے اور اسے بغیر کسی جرم کے 2 ستمبر 2019 سے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی