دوشنبه 18/نوامبر/2024

ہنیہ کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قطر، مصر اور ترکیہ سے رابطے

جمعرات 4-جولائی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے جمعرات کی شب کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےحالیہ چند گھنٹوں میں قطر اور مصر کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس میں ان کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالےسے ایک معاہدے تک پہنچنے کےلیے کی جانےوالی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کی طرف سے جاریبیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے قطری،ترکیہ اور مصری حکام سے تازہ ترین پیشرفت کے حوالے سے بات کی۔

حماس نے تصدیق کی کہاس نے جاری بات چیت کے مواد کو مثبت جذبے کے ساتھ نمٹا ہے۔

بدھ کی شام حماس کے سیاسیبیورو کے رُکن حسام بدران نے کہا کہ ان کی جماعت جنگ کو روکنے کے لیے ایک معاہدےتک پہنچنے کی خواہشمند ہے اور ثالثوں کے ساتھ اس کا رابطہ جاری ہے۔

بدران نےکہا کہ تحریک حماس نے جنگ کو روکنے اور غزہ کی پٹی سے قابضفوج کے مکمل انخلاء کے ساتھ دیگر امور پر ثالث ممالک کے رہ نماؤں سے بات چیت جاریہے۔

مختصر لنک:

کاپی