فلسطین کے غرب اردن کے شمالی علاقے وادی اردن میں عین الحلوہ کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی لڑکے پروحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے العیسویہ کےمقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے عینا الحلوہ کے مقام پر ایک فلسطینی مہیب فتحی دراغمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہودی شرپسندوں نے دراغمہ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ ایک چراگاہ میں موجود تھا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک بچے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔
گرفتار کیےگئے فلسطینی بچے کی شناخت رضی عبید کےنام سے کی گئی ہے۔