اسرائیلی حکام نے ‘بیتح تکفا’ نامی حراستی مرکز میں قید کیے گئے دو فلسطینیوں احمد نصار اور ابراہیم عواد کو رہا کیا ہے۔ دونوں کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔
اسیر احمد نصار کے والد بسام نصار نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے دونوں فلسطینیوں کو جنوب مغربی رام اللہ کی بی سیرا چوکی پر ان کے حوالے کیا جس کے بعد فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
نصار نے بتایا کہ رہائی پانے والے دونوں فلسطینیوں کو کرونا وائرس کا شکار ہونے کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی امور اسیران کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے الرملہ جیل اسپتال میں چار فلسطینی اسیران کو منتقل کیا ہے جن پر کرونا کا شکار ہونے کا شبہ ہے۔ وہ گذشتہ 10 روز سے اسپتال میں داخل ہیں۔ انہیں جلد ہی رہا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں چھ ہزار کے قریب فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 180 بچے، 43 خواتین اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔