اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے حریف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز کو 48 گھنٹے میں اشتراک حکومت کے لیے مذاکرات کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔
عبرانی ویب سائٹ’ i24′ کے مطابق بینی گینٹز اور نیتن یاھو کو اسرائیلی صدر روف ریفلین کی طرف سے قومی اتفاق رائے سے حکومت کی تشکیل کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی مگر دونوں لیڈروں کے درمیان کسی حکومتی فارمولے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
عبرانی ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان مذاکرات کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا مگردونوں جماعتیں لیکوڈ اور بلیو وائٹ کے درمیان مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوسکا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں حکومت کی تشکیل کا معاملہ مسلسل تعطل کا شکار ہے۔ حکومت کی تشکیل کے لیے نیتن یاھو یا بینی گینٹز کو کنیسٹ کے 61 ارکان کی ضرورت ہے۔