اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسری طرف فلسطین اور دوسرے ملکوں میں کرونا کی وباء پھیلی ہوئی ہے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود تنظیم میں دفاعی تیاریاں جاری رکھنے کی صلاحیت ہے۔ ان مشقوں کا مقصد آنے والے دنوں میں تنظیم کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے مستقبل کے فوجی اور دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب دوسری طرف پوری دنیا میں کرونا وباء نے تمام تر عسکری سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک درجن سے بھی کم ہے اور وہ مقامی سطح پر اس وباء کا شکار نہیں ہوئے باہر سے آنے والے فلسطینی اس بیماری کا شکار ہیں۔ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔