جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونیوں کے ہمدرد اسرائیل دوستی ڈراموں کی نشریات جاری رکھنے پرمُصِر

پیر 4-مئی-2020

صہیونیوں نےہمدردی ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان دوستی کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں تیار کردہ ٹی وی ڈراموں ‘ام ھاورن’ اور ‘ایگزٹ 7’ کی انتظامیہ اور سعودی عرب کے ‘ایم بی سی’ ٹی وی چینل نے ان ڈراموں کی نشریات روکنے کامطالبہ مسترد کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کے ‘mbc’ ٹی وی چینل کے ترجمان مازن الحایک نے کہا کہ مذکورہ دونوں ٹی وی ڈراموں کی نشریات روکنے کا مطالبہ بے معنی ہے۔

خیال رہے کہ ‘ایم بی سی’ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریز’ایگزٹ 7′ میں سعودی اداکار ناصر القصبی اور راشد الشمرانی کے درمیان اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے حوالے سے ایک طویل مکالمہ ہے۔ ناصر القصبی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیوں کر استوار ہوسکتے ہیں؟ اس پر الشمرانی نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کے فروغ کے لیے نام نہاد دلائل دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہےکہ یہ ڈرامہ سیریز عرب ممالک کی رائے عامہ پر اثرانداز ہونے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ام ھارون نامی فلم میں ایک یہودی لڑکی کا قصہ بیان کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں رہنے والی ایک یہودی لڑکی کو کس طرح سماجی اور معاشی چیلنجز درپیش ہیں۔ اس طرح اس ڈرامے میں بھی اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کی دوستی کی راہ ہموار کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے۔

مازن حایک کا کہنا تھا کہ ایم بی سی ٹی وی چینل عوام میں مایوسی پھیلانے کے بجائے امید کی کرن روشن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب۔ اسرائیل کشمکش کے تناظر میں ہمیں امید کے افق کو تلاش کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی